اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریکارڈ شدہ پروگرامز کی حد تک اے آر وائی کی نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اے آر وائی نیوز کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔
عدالت نے پیمرا کے مجاز افسر کو اے آر وائی کا دورہ کرکے نشریات میں تاخیر کا نظام دیکھنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے درخواست پر مزید کاررائی کے لئے پیمرا کو نوٹس جاری کر دیئے اور پیر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
style=”display:none;”>