سیکرٹر ی جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن کریم العیسیٰ کو سول اعزاز ہلال پاکستان سے نوازا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی پر وقار تقریب میں صدر ڈاکٹر محمد عارف علوی نے ڈاکٹر محمد بن کریم العیسیٰ کو ہلال پاکستان عطا کیا۔ یہ اعزاز سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کو پاکستان کےلئے ان کی گراں قدرخدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.
style=”display:none;”>