لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت نیب نے مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرادیا، جس میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
style=”display:none;”>