اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کے کیس میں آئندہ سماعت سے پہلے وکلا کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار ساجد نامی شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے ہمارے پاس آچکا، درخواستیں مسترد ہوتی رہیں۔ عمران خان کی جانب سے اظہر صدیق اور ابوذر سلمان نیازی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>