دنیا کے امیر ملکوں پر مشتمل گروپ جی سیون کے وزرا ئے خزا نہ کی کانفرنس کل ہو گی ۔ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فنانس منسٹرز کانفرنس میں جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے تجویز کردہ روسی تیل کی حد مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق فنانس منسٹرز کی کانفرنس میں روسی تیل کی ترسیل پر پابندیوں، متبادل ذرائع سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ یوکرین پر روس کی جانب سے حملے کے بعد متعدد ممالک روسی تیل پر پابندی عائر کر چکے ہیں۔ دوسری جانب چین اور بھارت نے رعایتی روسی تیل کی درآمدات کو ریکارڈ سطح تک بڑھا دیا ہے۔
style=”display:none;”>