وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس آئینی تقرریوں کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں نے آئینی تعیناتیوں کے حوالے سے فیصلے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو سونپ دیا۔ اتحادی جماعتوں کے سربراہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم آپ جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر اعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور استحقاق آپ کو سونپا ہے۔
مشاورت کرنے پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مکمل اعتماد کا اظہار کرنے پر اتحادی جماعتوں اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
style=”display:none;”>