بلوچستان میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل اپنی شدت کے ساتھ جاری ہے۔۔ جس سے نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصانات میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ 2 جولائی سے پری مون سون بارشوں سے ابتک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 202 تک پہنچ گئی اور صوبہ بھر میں تقریبا22 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 690 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق 18 رابطہ پل شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ ضلع لسبیلہ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ آج بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے کئی ہزار ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا اور 1 لاکھ سے زیادہ مال مویشی بھی مرگئے۔
حکومت بلوچستان ا و ر محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاک افواج اور این ڈی ایم اے اور مقامی قبائل کے نوجوانوں کے ساتھ ریسکیو اینڈ ریلف آپریشن میں مصروف عمل ہے ۔
محکمہ موسمیات کے بارشوں کے اگلے کچھ دنوں تک کچھ شدت سے جاری رہنے کی پیشنگوئی کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے اور عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر سفر کرنے ،نشیبی علاقوں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے کی اپیل کی۔
style=”display:none;”>