آسٹریلیا میں پہلا اسلامی بینک قائم ہو گیا ہے۔ اس کی منظوری آسٹریلیا کے حکام نے گزشتہ روز دی ہے۔ آسٹریلوی پروڈنشنل حکام کا کہنا ہے کہ اسلامک بینک آسٹریلیا کو کھاتے کھولنے کا محدود اختیار دے دیا گیا ہے۔ اس بینک کا آغاز سڈنی میں 2020 آئی بی اے کپمنی نے کیا تھا۔ یہ بینک باقاعدہ طور پر 2023 سے مکمل پر طور کام شروع کرے گا اور اس میں بینکنگ شریعت کے اصولوں کے عین مطابق ہو گی۔ آئی بی اے کمپنی کا کہنا ہے کہ 2023 میں وہ اس تجربے کا کامیاب ہونے کے لئے پر امید ہیں اور اس کی کامیابی پر اس بینک کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اپنے ٹویٹ میں مسلمانوں کو اپنے ملک کے پہلے اسلامی بینک کے قیام پر مبارکباد دی اور کہا کہ آسٹریلیا کے آٹھ لاکھ مسلمان شہری اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان آسٹریلیا کی آبادی کا تین اعشاریہ دو فیصد بنتے ہیں۔
style=”display:none;”>