عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئےالیکشن پرمعاملات طےپا گئے ہیں۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبرمیں الیکشن تاریخ ملنی جارہی ہے، اسی دوران نئےالیکشن کمیشن کا قیام جبکہ نگران حکومت کا فیصلہ بھی ہونے جارہا ہے، قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ شیخ رشید نے نام لئے بغیر آصف زرداری سے متعلق کہا کہ نئے الیکشن پر قرنطینہ والےبھی مان گئے،صرف فضل الرحمان رہ گئے ہیں۔
style=”display:none;”>