الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کو جواب جمع کروانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک بار بھر وقت مانگ لیا۔
جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے ہی ممنوعہ فنڈنگ کیس آٹھ سال تک زیر التوا رہا اب یہ آخری موقع دے رہے ہیں۔کمیشن نے تحریک انصاف کو جلد از جلد جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔