وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے۔ حکومت کے تمام اداروں نے ضرور یات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں۔ چیلنج یقینا بہت بڑا ہے لیکن اس سے نمٹنے کا ہمارا عزم اوربھی مضبوط تر ہے۔ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا ہمارے بہن اور بھائیوں کی مدد کرے۔وزیراعظم نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان،صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کا خاص طور پرشکریہ اداکیا۔
style=”display:none;”>