ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کہا کہ سیاست سے باہر نکلنے کا فیصلہ صرف آرمی چیف کا نہیں بلکہ پورے ادارے کا ہے۔ میر جعفر اور میر صادق کے القابات اس لئے دئیے گئے کہ غیر آئینی کام کرنے سےانکار کر دیا تھا۔
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ آج اپنی ذات کے لئے نہیں اپنے ادارے کے لئے آیا ہوں۔ جھوٹ سے فتنے اور فساد کا ڈرہو تو سچ کو چپ نہیں رہنا چاہئے۔
اگر آپ کی نظر میں سپہ سالار غلط ہے تو انہیں مدت ملازمت میں توسیع کیوں دے رہے تھے؟ فوج آئینی کردار تک محدود رہنے کے فیصلے سے باہر نہیں نکلی۔ملک کے دفاع کے لئے ادارے کے جوانوں نے جانوں کانذرانہ پیش کیا ہے۔ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا
style=”display:none;”>