پاک فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نظرثانی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کی۔ سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ معمولی نوعیت کے کیسز میں آٹھ سے دس روز کا جسمانی ریمانڈ دیاجاتاہے مگر یہ تومجرمانہ ساز ش کا کیس ہے۔ پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہو ئے کہا کہ اگرپولیس جسمانی ریمانڈ کےلئے مزید وقت مانگ رہی ہے تو دیاجانا چاہیے۔
style=”display:none;”>