انڈونیشیا کے مغربی جزیرےجاوا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو چونسٹھ ہو گئی ہے جبکہ تقریبا تین سو افراد زخمی ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈکی گئی۔ اس کا مرکز جکارتہ سے 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع قصبے کیان جر میں تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
قدرتی آفت کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ متاثرہ عمارتوں میں پھنسے افراد کے انخلاء کے ساتھ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ آفٹر شاکس کی وجہ سے حکام نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جاواجزیرےمیں آنے والے زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر اورجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سےہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
style=”display:none;”>