لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی 26 تاریخ کو دھرنا دے رہی ہے اورضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہ رہی ہے۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کہا کہ کل جو بھی صورت حال پیدا ہوگی عدالت اس کو دیکھے گی۔ دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا عدالت اس کو بھی دیکھے گی۔جس کا بھی قصور ہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ڈی جی آئی بی نے احتجاجی دھرنوں سے متعلق لفافہ بند رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی آئی بی سے پوچھیں لفافہ بند رپورٹ کو ڈی سیل کیا جاسکتا ہے کہ نہیں، عدالت نے کہا کہ لفافہ بند رپورٹ درخواست گزاروں کو بھی فراہم کرنا ہونگے۔
وزارت مواصلات، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آر پی او راولپنڈی نے عدالت میں رپورٹس جمع کرادیں۔ عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
style=”display:none;”>