دنیا کے امیرملکوں پر مشتمل گروپ جی سیون کے وزرا ئے خزا نہ کی کانفرنس آج ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کانفرنس میں جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے تجویز کردہ روسی تیل کی حد مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اہم کانفرنس میں روسی تیل کی ترسیل پر پابندیوں، متبادل ذرائع سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد متعدد ممالک روسی تیل پر پابندی عائدکرچکے ہیں۔ دوسری جانب چین اور بھارت نے رعایتی روسی تیل کی درآمدات کو ریکارڈ سطح تک بڑھا دیا ہے۔
style=”display:none;”>