بلوچستان کے طلبہ کی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے تحقیقاتی کمیشن آج سے کوئٹہ کا دورہ کررہا ہے ۔ کمیشن 15 سے 17 نومبر تک بلوچستان میں حقائق کا جائزہ لے گا۔ تحقیقاتی کمیشن شکایات کے جائزے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 اکتوبر کے حکم پر عمل میں آیا۔
سردار اختر جان مینگل کمیشن کے کنوینر ہیں ۔کمیشن آج کوئٹہ میں وائس آف یوتھ مسنگ پرسنز کے کیمپ کا دورہ اور وکلا سے ہائی کورٹ بار میں ملاقات کرے گا۔
style=”display:none;”>