وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ شہباز گل طبی طور پر بالکل صحیح ہے۔ پنجاب کے وزیر قانون گزشتہ روز شہباز گل سے مل کر آئے تو انہوں نے میڈیا کے بتایاکہ شہباز گل بالکل ٹھیک اور فٹ ہیں۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز گل کیس میں تحقیقات جاری ہیں ، عمران خان نے پنجاب حکومت کے آئی جی کو استعمال کیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ان لوگوں کو توہین عدالت کی پرواہ ہے نہ ہی قواعد و ضوابط کی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے واضح حکم کی عمران خان اور پنجاب حکومت نے توہین کی ہے۔ عمران خان کا فسطائی زہنی رویہ کسی قانون یا ادارے کو نہیں مانتا۔ اس شخص نے اداروں کے اندر بغاوت کی کال دی ہے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران خان آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے بھاگتا رہا۔ عمران خان اور پی ٹی آئی نے عدالتوں میں اپنے خلاف تمام مقدمات میں قانون کی خلاف ورزی کی۔ سیاسی مخالفین کو جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنے والے عمران خان اپنی باری آنے پر قانون کے باغی بن گئے ہیں۔
style=”display:none;”>