چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ سے وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجودہ مثالی تعلقات اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شامل تھے۔ اس موقع پر چینی صدر نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے مزید پچاس کروڑ یوآن کی امداد دینے کا اعلان کیا۔
style=”display:none;”>