آرمی چیف سے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او سمیربن عبدالعزیز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، سکیورٹی صورتحال، خطے میں امن اوراستحکام پرگفتگو ہوئی۔
آرمی چیف نے باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے سمیربن عبدالعزیز کوششوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔ مسلم امہ میں سعودی عرب کے منفرد مقام کوبھی تسلیم کرتے ہیں۔
سعودی مہمان نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کااعتراف کرتے ہوئے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پرزور دیا ۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالے نقصان پر بھی اظہارافسوس کیا ۔
style=”display:none;”>