سعودی حکومت نے خانہ کعبہ اور حجر اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پرعائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں خانہ کعبہ کے اطراف میں لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹایا جارہا ہے۔ کرونا وبا کے باعث اڑھائی سال تک خانہ کعبہ اور حجر اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پرپابندی عائد رہی۔ حرمین اور دیگر مقدس مقامات اور شعائر کے محکمے کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وبا کی صورتحال میں بہتری آنے پر کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات بہت جلد کرلئے جائیں گے جس کے بعد اللہ کے مہمان حطیم کے اندر بھی نماز ادا کر سکیں گے۔
style=”display:none;”>