چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے اور اب دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے میں شریک سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وہ بطور آرمی چیف اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی یہ بات کر چکے ہیں۔
اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج خودکو سیاست سے دور کرچکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔
آرمی چیف کاکہنا تھاکہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر طبقے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنےاہداف حاصل نہیں کرسکے گی اور مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی۔
style=”display:none;”>