آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ رائل ملٹری اکیڈمی کی ایک تقریب میں شرکت کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے ‘آئی ایس پی آر’ نے بتایا ہے کہ آرمی چیف کو سینڈ ہرسٹ میں واقع عالمی شہرت رکھنے والے فوجی تربیتی ادارے، رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں قیام کے دوران وہ پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کے علاوہ برطانیہ کی فوجی قیادت سے بھی ملاقت کریں گے ۔
style=”display:none;”>