امریکہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور بحالی کے لئے تین کروڑ ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شکارپور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کےموقع پرکیا۔
امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین میں خیمے، حفظان صحت کی کٹس اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے امریکی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ عارضی پناہ گاہوں کا بھی دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے۔
style=”display:none;”>