ہزارہ ایکسپریس 10 نومبر ،بہا ئوالدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی
پاکستان ریلویز کے اعلان کے مطابق تیز گام ایکسپریس منگل سے دوبارہ سفر کا آغاز کرے گی۔ سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریکس بہتر ہونے پر پاکستان ریلویز کی جانب سے مزید 3 ٹرینوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
جس کے مطابق مطابق راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، حویلیاں تا کراچی ہزارہ ایکسپریس 10 نومبر سے اور ملتان اور کراچی کے درمیان بہا ئوالدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی۔ ترجمان کے مطابق تینوں ٹرینوں کیلئے بکنگ کا فوری طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>