سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب دہشت گرد مطیع اللہ عرف بسم اللہ سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد صوبہ سندھ کے شہر شہدادکوٹ سے خضدار ایک حساس تنصیب پر حملہ کرنے آرہے تھے اور سورگاز پہاڑی سلسلے میں ان کو روکا گیا تاہم انہوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔
مقابلے میں تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے والے تین دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کا گھیرا کر لیا گیا۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم داعش کے مطلوب دہشت گرد مطیع اللہ عرف بسم اللہ کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی نےنیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
style=”display:none;”>