صومالیہ میں الشباب کے مسلح افراد نے موغادیشو میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔ اس دوران دھماکے اور فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ شہر کے حیات ہوٹل پر مسلح حملہ آوروں نے حملہ کیا۔
اس دوران حملہ آوروں نے دو کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کی۔ ہوٹل پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور شدت پسند گروپ کے مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو حیات ہوٹل سے اسپتال لے جایا گیا۔ القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے
style=”display:none;”>