ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج بھی دو میچ کھیلے جارہے ہیں۔ پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ وانندو۔ہسارنگا میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر144 رنزبنائے۔ رحمان اللہ گرباز 28 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ عثمان غنی نے 27 رنز جوڑے۔ ابراہیم زدران 22، نجیب اللہ زدران 18 اور گلبدین نائب 12رنزبناسکے۔
کپتان محمدنبی نے13 اور راشد خان نے 9 رنزکا اضافہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے وانندو۔ ہسارنگا نے3 اورلاہیرو۔ کمارا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے 145رنز کا مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔ دھننجایا۔ڈی سلوا نے66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
آج کےدوسرے میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی۔
style=”display:none;”>