آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنےاگلے میچ کے لیے قومی سکواڈ نےسڈنی میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کےخلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی۔ بھارت کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستان کے لئے اگر مگر کی مشکل صورتحال برقرار ہے۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصاردونوں میچز جیتنے کے ساتھ دیگر ٹیموں کےاپ سیٹ نتائج پر ہے۔ گروپ ٹو میں جنوبی افریقہ 5 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت اور بنگلہ دیش 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے جبکہ زمبابوے 3 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے۔ لاسٹ فور میں جگہ بنانے کے لئے قومی ٹیم کو اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
style=”display:none;”>