وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں ریاست پہلے، سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی۔ معیشت کی بحالی اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ہم نے مشکل فیصلے کئے ۔پاکستان میں انتشار اور معیشت کی تباہی کے ذمہ داران کے برعکس ہم محنت اور لگن سے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
پاک امریکن بزنس فورم کے وفد سے گفتگوکرتےہوئےوزیراعظم نے کہا کہ قلیل اور طویل مدتی منصوبہ بندی کےتحت ہم بجلی کی پیدوار کےلئےدرآمدی تیل پرانحصار کم کرکے قابلِ تجدید ذرائع بروئے کار لائیں گے۔ ترجیحی بنیادوں پر چھ سے سات ہزار میگاواٹ کے قابل تجدیدتوانائی کے منصوبے جس میں سولر اور ونڈ انرجی شامل ہیں کا آغاز کیاجارہاہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو کم کیاگیاہے۔
پاک امریکن بزنس فورم کے وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے فوری طور پر مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں اورکہاکہ بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
style=”display:none;”>