اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ صومالیہ کو بدترین خشک سالی کاسامنا ہے۔ملک میں قحط کے سائے منڈلا رہے ہیں۔اب تک دس لاکھ سے زیادہ افراداپنا گھربارچھوڑنے پر مجبورہوچکے ہیں۔
پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یواین ایچ سی آراور ناروے کی پناہ گزین کونسل این آر سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایتھوپیا،کینیا اورصومالیہ سمیت دیگر ممالک بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں نے فصلوں اور مویشیوں کو تباہ کر دیا ہے۔یو این ایچ سی آر نے کہا کہ صومالیہ میں قحط بحران کاسامنا کرنے والے لوگوں کی تعداد آنے والے مہینوں میں70 لاکھ سےبھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ نے اپیل کی ہےکہ صورت حال پر قابو پانے کے لئے امدادی فنڈزکو فوری طور پر بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
style=”display:none;”>