بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب کی یاترا کے لیے حسن ابدال پہنچ گئے۔ بھارت سے آئے 24 سو سکھ یاتریوں کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا گیا، جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
سکھ یاتری حسن ابدال میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ اس موقع پر یاتریوں کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکھ یاتری تین روزہ مذہبی تقریبات میں شرکت کے بعد 11نومبر کو لاہور روانہ ہو جائیں گے۔
style=”display:none;”>