وزیراعظم محمد شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جاسکے۔ وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس ہوا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔
وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورے میں متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔