پاکستان کے شہروز کاشف نےایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ شہروز کاشف دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔شہروز کاشف نے 8126 میٹر بلند چوٹی پر آج صبح سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ہنزہ شمشال سے تعلق رکھنے والے فضل علی بھی شہروز کاشف کے ساتھ موجود رہے۔
شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 8 چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔براڈ بوائے سے مشہور شہروز کو 23 دن میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند تین پہاڑوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کے علاوہ مناسلو ،براڈ پیک ، کنچن جنگا ،مکالواورلہوٹسےبھی سرکرنے کے ساتھ کئی عالمی ریکارڈز بھی بناچکے ہیں۔
style=”display:none;”>