ہماری قومی ٹیم کے مرکزی کھلاڑی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔ ٹوئٹر پرانھوں نے اپنی ہسپتال سے لی گئی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
آفریدی نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ اان کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن وہ الحمدلِلّٰہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ آفریدی کی انجری کی یہ بالکل ہی نئی الجھن ہے۔ اس سے قبل بھی وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے گئے تھے جس کی وجہ سے انھیں ورلڈ کپ سے قبل ری ہیب کے لئے تین ماہ تک ٹیم سے دور رہنا پڑا تھا۔
Had an appendectomy today but Alhumdulillah feeling better. Remember me in your prayers. 🤲 pic.twitter.com/M70HWwl9Cn
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 20, 2022
شاہین شاہ آفریدی کو جولائی کے مہینہ میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئےانجری ہوئی تھی۔ ایسی ہی ایک انجری انھیں ورلڈ کپ فائنل میں ہوئی اور وہ اپنا اگلا اوور بھی مکمل نہ کر پائے اور میدان سے باہر جانا پڑا۔
اکثر پاکستانی شائقین کا خیال ہے کہ اگر شاہین آْفریدی کی انجری نہ ہوئی ہوتی تو ورلڈ کپ کے فائینل میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔
style=”display:none;”>