وزیراعظم محمدشہبازشریف اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر کل سے 2 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔اعلی سطح وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔
رواں سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ وزیر اعظم ان پہلے رہنماؤں میں بھی شامل ہیں جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی نیشنل کانگریس کے تاریخی 20 ویں اجلاس کے بعد چین کا دورہ کر رہے ہیں۔
ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات ہوگی۔
محمد شہباز شریف کی چینی ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات میں تعاون پر مبنی آزمودہ اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پرد ستخط ہوں گے۔
style=”display:none;”>