وزیراعظم محمد شہباز شریف آج کسان پیکج کا اعلان کریں گے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں زراعت کی بحالی اور کسانوں کے روزگار کی بحالی کے لئے خصوصی پیکج تیار کرایا گیاہے تاکہ کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی اور خزانہ کی مشاورت نے کسان پیکج تیار کیا ہے۔
اس میں کسانوں کے لئے گندم کے مفت بیج کی فراہمی کا بڑا پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ کھاد کی قیمتوں میں کمی اور یوریا کی وافر مقدار میں دستیابی بھی پیکج میں شامل ہے۔ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی سے چلانے کے بڑے پروگرام کا آغاز، بجلی بلوں میں اقساط بھی اس پیکج کا حصہ ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں اور بے زمین ہاریوں کے لئے زرعی اور بلاسود قرضوں کی فراہمی ،ٹریکٹر کی درآمد اور زرعی مشینری پر خصوصی رعایت بھی پیکج میں شامل ہو گی ۔اس کے علاوہ صوبوں کی اضافی ضروریات پوری کرنے کے لئے گندم کی درآمد پر بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف خصوصی اعلان کریں۔
style=”display:none;”>