پاک فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نظرثانی درخواست کی اپیل منظور کر تے ہوئے شہبا ز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔۔
عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل کو مزید 48 گھنٹے کے لیے پولیس کے حوالہ کیا جاتا ہے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے کی۔ سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ معمولی نوعیت کے کیسز میں آٹھ سے دس روز کا جسمانی ریمانڈ دیاجاتاہے مگر یہ تومجرمانہ ساز ش کا کیس ہے۔
style=”display:none;”>