میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر پولیس حراست میں کئے جانے والے تشدد کے الزام کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ یہ پولیس انکوائری آئی جی اسلام آباد کی ہی قائم کردہ ایک کمیٹی نے کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پی ٹی آئی کے جن رہنماوں نے بیان دیے ہیں ان میں فواد چوہدری، علی نواز اعوان، عثمان ڈار اور راجا خرم شامل ہیں۔ امکان ہے کہ یہ رپورٹ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی جائے ۔
style=”display:none;”>