وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کرنی ہے۔۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر ایک جماعت سیاست کر رہی ہے۔۔ایسی سیاست سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ہمیں خود کو ملک و قوم کے لئے وقف کرنا ہوگا۔
صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاق نے سیلاب متاثرین کے لئے حکومت سندھ کو 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے بی آئی ایس پی کے ذریعے 25 ہزار روپے نقد ادائیگی جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بی آئی ایس پی کو ایک ہفتے کے اندر 28 ارب کی رقم متاثرین میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں مشکل کی گھڑی میں ہمیں خود کو عوام کی خدمت کے لئے وقف کرنا ہے۔
style=”display:none;”>