اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
نیو یار ک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے۔ اس قدرتی آفت میں بین الاقوامی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہو گا۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اہم مسئلہ ہے۔ کہیں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور کہیں خشک سالی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کو عام مسئلہ سمجھ کر عام انداز سے حل کرنے کی سوچ محض خود کشی ہو گی۔
style=”display:none;”>