سعودی شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادی عبیر بنت عبداللہ کا انتقال جمعرات کے روز ہوا، ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔
ایوان شاہی کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ جمعہ 26 اگست کو امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد ریاض میں نماز عصر کے بعد ہوگی۔
ایوان شاہی نے اپنے بیان کا اختتام شہزادی عبیرکے لیے رحمت و مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کے دعائیہ کلمات پرکیا۔
style=”display:none;”>