سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں اور ملزمہ بدھ کے روز اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں پیش ہوئیں۔
تاہم ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
گزشتہ ماہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی تیسری اہلیہ سارہ انعام کو چک شہزاد میں اپنی رہائشگاہ پر بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور واقعے کے وقت شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ بھی گھر پر موجود تھیں۔
style=”display:none;”>