کوہ پیمائی میں پاکستان کےلئے تاریخی دن۔ثمینہ بیگ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کےٹو ‘سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔نائلہ کیانی نے بھی کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرادیا۔ ان کے علاوہ ایران کی کوہ پیما افسانے نے بھی کے ٹو کی چوٹی سر کر لی ہے۔
ثمینہ بیگ آج صبح سات بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں۔ ثمینہ کی ٹیم کے اراکین عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارہ بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔نائلہ کیانی نے بھی آج ہی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر قومی پرچم لہرایا۔ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کیا تھا۔8611میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ثمینہ بیگ کو اس کارنامے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے 2’ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے اہل خانہ کو کامیابی پر مبارک پیش کرتا ہوں۔ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امید ہے ثمینہ بیگ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔
style=”display:none;”>