مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ قائد انقلاب نیند پوری کرکے لانگ مارچ پر نکلتے ہیں،عمران خان نام نہاد لانگ مارچ میں ساڑھے چار سو لوگوں کے جم غفیر سے تقریر یں کر رہے ہیں، چھ ماہ سے ساٹھ جلسوں میں 1528 بار کارکنان و رہنمائوں سے حلف لے چکے ہیں،لاہوریوں کو سلام ہے جنہوں نے عمران خان کے ساتھ نکلنے سے انکار کر دیا ،ارد گرد کے شہروں سے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی جس کاریکارڈ سامنے آچکا ہے، آزادی مارچ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی کوئی فیملی نہیں، اگر یہ سوچ رکھتے ہیں کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی جنازے اٹھیں گے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ سامنے آ چکا ہے لبرٹی میںچھ سے سات ہزار لوگ اکٹھے ہوئے، شاہدرہ کی عوام نے باہر نہ نکل کر فتنہ فساد کو مسترد کر دیا، قائد انقلاب سے پہلے سنا لانگ مارچ ہے پھر شارٹ مارچ اب ڈس اپئیر مارچ ہو چکا ہے ،کنٹینر پر لڑائیاں ہورہی ہیں، فیصل جاوید ،حماد اظہر کی زیادہ بے عزتی ہورہی ہے کیونکہ دس لاکھ کے بجائے دس ہزار بھی لوگ باہر نہیں نکلے، فتنہ فساد لانگ مارچ میں بارود بھی اکٹھا کر رہا ہے، ایک طرف شہباز شریف دنیا سے سی پیک، انڈسٹری چلانے کی بات کررہا ہے، عمران خان کا ویژن کٹے اور مرغیاں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ چھ مہینے سے بلیک میلنگ کررہا ہے، اپنی فوج کو بدنام کرکے بھارت والا کام کررہاہے، کان کھول کر سن لو عمران خان کی نیپیاں تبدیل کرنے اور غیر سیاسی اقتدار میں آنے کا ٹائم اوور ہوگیاہے، کان کھول کر سن لو اب تمہاری اقتدار میں کوئی جگہ نہیں ،ان کی حالت یہ ہے بات کروڑوں کی دوکان پکوڑوں کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کو لگ رہا ہے کہ وہ ارطغرل بن گئے ،آپ ڈرامہ باز کردار نہ بنیں سیاسی کردار بنیں۔
style=”display:none;”>