ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےسلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ان ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کےذریعے دی اور جلد ہی چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔
چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدتِ تقرری 28 جون کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔
style=”display:none;”>