روس نے یورپ کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی مکمل طور پر منقطع کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کی ضرورت ہے۔ روس کی سرکاری توانائی کمپنی گیزپروم کا کہنا ہے کہ پائپ لائن مزید تین دن بند رہے گی۔
روس نے پہلے ہی پائپ لائن کے ذریعے فراہمی کم کردی ہے۔ تاہم، روس نے ایسے الزامات کی تردید کردی ہے کہ وہ توانائی کی فراہمی مغربی ممالک کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
یورپی رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ روس گیس کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش میں بندش مزید بڑھا سکتا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں پہلے ہی تیزی سے بڑھ چکی ہیں۔
style=”display:none;”>