روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے شہر سولیدار کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آپریشن کمانڈر نے سوشل میڈیا پر پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہماری فوج نے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم شہر کے وسط میں گلی محلوں میں لڑائی جاری ہے۔
یوکرین نے روسی فوج کے دعویٰ کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی فوج باخموت سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈونیٹسک کے علاقے میں موجود ہے، جس پر روس مہینوں سے قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر میں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے اور دونوں اطراف سے شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
style=”display:none;”>