روس نے اپنی افواج کو یوکرین کے شہر خرسون سے واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے اس امر کا حکم بدھ کے روز دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے یہ فیصلہ یوکرین کے حالیہ حملوں سے اپنے فوجی نقصان سے بچنے کی غرض سے کیا ہے۔
خیرسن ان چار یوکرینی علاقوں میں سے ایک ہے جنہیں روس نے جاری جنگ کے دوران قبضے میں لیا اور بعد ازاں ایک متنازعہ ریفرنڈم کے ذریعے ان علاقوں کو اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔ مبصرین روسی فوج کو اس علاقے سے پسپائی کے لیے ملنے والے احکامات کو روس کی یوکرین کے مقابلے میں بڑی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔
خیرسن سے فوجی پسپائی کے اعلان پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی پسپائی سے اندازہ ہوتا ہے کہ روس کو جنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔
style=”display:none;”>