اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج افغان طالبان رہنماؤں کی سفری پابندیوں سے استثناء کے معاملے پر بحث ہوگی۔ افغان طالبان کے 13 رہنماؤں کو سفری پابندیوں سے حاصل استثناء کی مدت 20 اگست کو ختم ہورہی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق روس اور چین نے طالبان رہنماؤں کو حاصل استثناء میں مزید نوے روز کی توسیع کی تجویز پیش کی ہے تاہم برطانیہ اور فرانس سمیت بعض مغربی ممالک نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 20 جون کو 13 طالبان رہنماؤں کو سفری پابندیوں سے حاصل استثناء میں 2 ماہ کی توسیع کی تھی تاہم لڑکیوں کے سکولوں کی بندش پر عبوری وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مولوی عبد الباقی حقانی اور نائب وزیر تعلیم سید احمد شہید خیل پر دوبارہ سفری پابندی عائد کی تھی۔
style=”display:none;”>